یمن کی انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی نے کہا: اسلامی امت اپنے پیارے مجاہد بھائی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ سوگ منا رہی ہے۔
الحوثی نے کہا: ہم ان کے معزز اہل خانہ، حزب اللہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں، لبنانی عوام، رہبر انقلاب اسلامی ایران، فلسطینی عوام اور قوم کے تمام حریت پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: سید حسن نصر اللہ کا گنوا دینا پوری ملت اسلامیہ کا نقصان ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے زور دیا کہ ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ جنگ جاری ہے اور اسرائیل، اسلام اور مسلمانوں کا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔
آپ کا تبصرہ